نائیجیریا کی فوج نے جنوب مشرقی ڈفاعلاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کرنے والی
دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 57 ارکان کو مار گرایا ہے۔ نائیجیریا کی وزارت
دفاع نے ایک بیان جاری کرکے آج اس بات کی اطلاع دی۔ وزارت دفاع نے بتایا
کہ ڈفاشہر سے 30 کلومیٹر دور گسكیرو گاؤں میں مسلح دہشت گردوں نے حملہ کر
دیا جس میں 15 فوجی اور دو شہری بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق فوج نے
بوکو حرام کے دہشت
گردوں کے پاس سے ایک 60 ایم ایم مورٹار، دو آر پی جی ،
پانچ مشین گن، 20 اے کے -47 رائفلوں اورکثیر مقدار میں گولہ بارود برآمد
کیا۔
واضح رہےکہ نائیجیریا میں اسلامک اسٹیٹ بنانے کےمقصد سے بوکو حرام کی جانب
سے گزشتہ سات برسوں کے دوران کئے گئے حملوں میں اب تک 15 ہزار افراد مارے
جا چکے ہیں۔ اب حالیہ برسوں میں بوکو حرام نے پڑوسی ملک نائیجر، کیمرون اور
چاڈ میں بھی حملہ کرنا شروع کر دیا ہے۔